بلاول بھٹوزرداری

بلاول بھٹو امریکا کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے ،نجی اسپتال میں والد کی عیادت کی

کراچی(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری امریکا کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے ہیں، انہوں نے آمد کے فوری بعد منگل کو نجی اسپتال میں اپنے والد سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی عیادت کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو امریکا کا طویل دورہ کرکے وطن واپس پہنچ گئے ہیں، وہ وطن واپسی کے فوری بعد اپنے والد آصف زرداری کو دیکھنے اسپتال پہنچے اور ان کی عیادت کی۔بلاول بھٹو نے سابق صدر کی صحت سے متعلق تفصیلات حاصل کیں، ڈاکٹر عاصم نے انہیں آصف زرداری کی طبیعت سے متعلق آگاہ کیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت تاحال ناساز ہے جس کے باعث وہ کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے والد کی عیادت کے لیے اسپتال میں ایک گھنٹے سے زائد وقت گزارا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں