شہبازشریف

تباہ کن زلزلہ ،8اکتوبر کا دن تاریخ کے سیاہ ترین دنوں میں سے ایک ہے ،وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ 8اکتوبر کا دن ہماری ملکی تاریخ کے سیاہ ترین دنوں میں سے ایک ہے جو 2005ء زلزلہ کی دل دہلادینے والی یادوں کو تازہ کرتا ہے۔ ہفتہ کو اپنے ایک ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ 08اکتوبر 2005ء کو ہمارے لوگوں کو جس بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا وہ ہمیں آج تک غم زدہ اور اداس کر رہا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں زلزلہ سے جاں بحق ہونے والے مرحومین کی ارواح کے ابدی سکون کی دعا بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں