شہبازشریف

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا بونر داس میں مکان کی چھت گرنے سے انسانی جانوں کے ضیاع پرگہرے افسوس کا اظہار

اسلام آباد۔9اکتوبر (نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے چلاس ، بونر داس میں مکان کی چھت گرنے کے نتیجہ میں 9افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ چلاس ، بونر داس میں مکان کی چھت گرنے کے نتیجہ میں 9افراد کے جاں بحق ہونے پر بے حد دکھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم متاثر خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور خاندان کے دیگر افراد سے تعزیت کرتے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اللہ تعالی مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں