ہاشم ڈوگر

عمران خان میرے لیڈر ہیں اور ہمیشہ رہیں گے’ مستعفی وزیر داخلہ پنجاب کا بیان

لاہور( نمائندہ خصوصی)وزیر داخلہ پنجاب کے عہدے سے مستعفی ہونے والے کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ میرے استعفے کے حوالے سے غلط خبریں گردش کر رہی ہیں،چیئرمین عمران خان نے کسی بات کا حکم نہیں دیا بلکہ میں نے ذاتی وجوہات پر استعفیٰ دیا ۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے کہا کہ استعفے کے حوالے سے جو باتیں گردش کر رہی ہیں وہ غلط ہیں۔

عمران خان نے کسی بات کا حکم نہیں دیا بلکہ میںنے ذاتی وجوہات کی بناء پر استعفیٰ دیا،ہمیشہ پارٹی چیئرمین عمران خان کا وفادار رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان میرے لیڈر ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں