سابق وزیراعظم نواز شریف

سابق وزیراعظم نواز شریف کا آصف زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (گلف آن لائن)سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں نوازشریف نے سابق صدر آصف زرداری کو ٹیلی فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی اور ہسپتال سے گھر منتقل ہونے پر ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس دوران دونوں رہنماں نے سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال اور عمران خان کے لانگ مارچ سے متعلق گفتگو کی ،ضمنی انتخابات پر بھی مشاورت کی۔آصف زرداری نے مریم نواز، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت پر نوازشریف کو مبارکباد دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں