جمشید اقبال

عوام لٹیروں کے اتحاد کو ایسی شکست دینگے یہ پرانی شکست بھول جائینگے’ جمشید اقبال

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ اور رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں این اے121سے کارکنوں کی کثیر تعداد کے ہمراہ ننکانہ صاحب روانہ ہوئے ، اس موقع پر کارکنان اپنی قیادت کے حق میں اور پی ڈی ایم حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے ۔

روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ چوراور لٹیرے یاد رکھیں با شعور اور غیور عوام اب ہر انتخاب میں 17جولائی کی تاریخ کو دہرائیں گے ۔عوام لٹیروں کے اتحاد پی ڈی ایم کو ایسی شکست دیں گے کہ یہ پرانی شکست کو بھی بھول جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی تیاری مکمل ہے عمران خان جب بھی کال دیں گے لاکھوں کی تعداد میں عوام اسلام آباد کا رخ کریں گے اور پھر امپورٹڈ حکمران سامنا نہیں کر سکیں گے اور ان کا اقتدر خس و خاشاک کی طرح بہہ جائے گا۔

مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ عوام نے اٹل فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ چوروں اور ڈاکوئوں کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے نیست و نابود کردیں گے ،انشا اللہ اب 13جماعتوں کا اتحاد ذلیل و رسوا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی لازوال جدوجہد سے عوام با شعور ہو چکے ہیں ،اب شریفوں اور زرداریوں کی کوئی واردات کامیاب نہیں ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں