آصف علی زرداری

آصف علی زرداری کی علی موسیٰ گیلانی اور حکیم بلوچ کو مبارکباد

اسلام آباد (گلف آن لائن)سابق صدر آصف علی زرداری نے علی موسیٰ گیلانی اور حکیم بلوچ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ تیر کا نشان فتح کا نشان شاباش جیالو شاباش۔ اپنے بیان میں سابق صدر نے کہاکہ ملتان والوں نے سیاسی خانہ بدوش سے حساب برابر کردیا ہے۔ سابق صدر نے کہاکہ ملتان اور ملیر کے عوام کا شکریہ جیالے قابل فخر ہیں۔

انہوںنے کہاکہ جنوبی پنجاب صوبہ بن کر رہے گا یہ میرا وعدہ اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا منشور ہے ۔ سابق صدر نے کہاکہ ملتان اور ملیر میں جیت جیالوں کے نام ہے ان کا کوئی مقابلہ نہیں ،قومی اسمبلی میں دو جیالوں کا اضافہ باعث اطمینان ہے۔ سابق صدر نے کہاکہ عوام کے قدموں میں سیاسی جنت ہے قائد عوام کا فرمان مشعل راہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں