فیاض الحسن چوہان

عمران خان کے بیانیے کی جیت ،لانگ مارچ کا انقلاب امپورٹڈ حکومت کو خس و خاشاک کی طرح بہا کر لے جائیگا ‘فیاض الحسن چوہان

لاہور (گلف آن لائن) ترجمان وزیر اعلی پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کی جیت اصل میں عمران خان کے بیانیے کی جیت ہے،لانگ مارچ کا انقلاب امپورٹڈ حکومت کو خس و خاشاک کی طرح بہا کر لے جائے گا ۔انہوں نے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی شاندار فتح پر اپنے جاری بیان میں کہا کہ پوری پاکستانی قوم کو حکومت سے کوئی غرض نہیں، وہ فی الفور الیکشن چاہتے ہیں، حکمران نوشت دیوار پڑھ لیں اور اپنا قبلہ و کعبہ درست کر لیں ،آواز خلق کو نقارہ خدا سمجھتے ہوئے فوری طور پر انتخابات کا اعلان کیا جائے،پاکستان کے مقتدر حلقے الیکشن کے نتائج دیکھ کر فوری طور پر اپنی پالیسی تبدیل کریں،لانگ مارچ کا انقلاب امپورٹڈ حکومت کو خس و خاشاک کی طرح بہا کر لے جائے گا ۔

فیاض چوہان نے کہا کہ مائنس ون کا خواب دیکھنے والوں کے چہرے پر ضمنی الیکشن کی شکست عوام کی طرف سے زناٹے دار تھپڑ ہے، مرضی کے میدان، کھیلاڑی اور امپائرز کے با وجود امپورٹڈ حکومت کو شکست ہوئی، چوروں لٹیروں، نوسربازوں کی پاکستانی سیاست میں اب کوئی جگہ نہیں۔ عوام نے کرپٹ، نا اہل اور نالائق ٹولے کو گلی محلے کی سیاست تک محدود کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں