قبلہ اول

مذہبی تہوارکے دوران 6ہزاریہودیوں کے قبلہ اول پر دھاوے

مقبوضہ بیت المقدس(گلف آن لائن)قابض اسرائیلی فوج کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ 8 دن تک جاری رہنے والے عبرانی مذہبی تہوارعید العرش(عید خیام) عرش کے دوران 5,094 آباد کاروں نے مقدس مسجد اقصی پر دھاوا بولا اور وہاں پر مذہبی رسومات اداکیں۔عبرانی یوم عرش کے آخری دن درجنوں صہیونی آباد کاروں نے مسجد الاقصی پر دھاوا بول دیا۔مقامی ذرائع نے اطلاع دی کہ قابض پولیس نے 219 آباد کاروں کو مسجد اقصی پر دھاوا بولنے کی اجازت دی۔مقامی ذرائع کے مطابق قابض افواج نے مسجد اقصی میں آباد کاروں کی دراندازی اور القدس کے پرانے شہر میں ان کی تعیناتی کو محفوظ بنایا۔

قابض فوج نے بیت المقدس کے پرانے شہر میں باب السلسلہ روڈ پر خواتین پر حملہ کیا اور انہیں مسجد اقصی پر آباد کاروں کے دھاوے کے ساتھ ہی وہاں سے بے دخل کردیا۔مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے بیت المقدس سے تعلق رکھنے والی ہنادی الحلوانی کو پرانے القدس کے باب السلسلہ روڈ سے اس پر حملہ اور بدسلوکی کے بعد گرفتار کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں