شیخ رشید

ملک کی ساری سیاست اہم تعیناتی کے گردگھوم رہی ہے’ شیخ رشید

لاہور(گلف آن لائن)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک کی ساری سیاست اہم تعیناتی کے گردگھوم رہی ہے،(ن)لیگ کی پارٹنرشپ ٹوٹنے والی ہے ۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ڈار روس اورچین کانام لینے سے پہلے شہباز سے پوچھ لیں،شہبازشریف توشوپیس ہے،فیصلے اور رابطے لندن سے ہورہے ہیں،جہاں مایوسی چھاگئی ہے۔انہوںنے کہا کہ رانا ثنااللہ کی بڑھکیں گلے پڑنے والی ہیں،دس یا پندرہ دنوںمیںپتالگ جائے گا کال آتی ہے یا قال پڑتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں