سندھ ہائی کورٹ نے پولیس کو لاپتا افرادکی بازیابی کے لیے چھ ہفتوں کی مہلت دے دی

کراچی (گلف آن لائن)سندھ ہائی کورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر پولیس کو لاپتا افرادکی بازیابی کے لیے چھ ہفتوں کی مہلت دے دی۔سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزاروں کے وکیل نے موقف دیا کہ سید علی مہدی رضویہ کے علاقے سے لاپتا ہیں۔

صبغت اللہ سہراب گوٹھ کے علاقے لاپتا ہیں بازیاب کرایا جائے۔ پولیس نے لاپتا افرادکی بازیابی کے لیے مہلت طلب کرلی۔ پولیس نے رپورٹ میں کہا کہ لاپتا افراد کی بازیابی کے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ پی ٹی ایف اور جے آئی ٹیز میں معاملات زیر بحث ہیں،۔ مختلف وفاقی اداروں کو خطوط لکھے ہیں، جواب کا انتظار ہے۔ عدالت نے پولیس کا لاپتا افرادکی بازیابی کے لیے چھ ہفتوں کی مہلت دے دی۔ عدالت نے گمشدہ افراد کا سراغ لگانے کے لیے اقدامات تیز کرنے کا حکم دیدیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں