جمشید اقبال چیمہ

عمران خان کے لانگ مارچ نے ملک کے سیاسی مستقبل کا تعین کر دیا ، جمشید اقبال چیمہ

لاہور( گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و فوکل پرسن فوڈ سکیورٹی جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے لانگ مارچ نے ملک کے سیاسی مستقبل کا تعین کر دیا ہے ، عوام عام انتخابات کی حتمی تاریخ لینے کیلئے عمران خان کی قیادت میں اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں،تحریک انصاف وزیر انتشار کی گیدڑ بھبکھیوں سے ہرگز مرعوب نہیں ہو گی ۔

اپنے بیان میں جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ جب سے تحریک انصاف نے لانگ مارچ کا آغاز کیا ہے پی ڈی ایم ٹولہ دبک کر بیٹھ گیا ہے اور ان کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، امپورٹڈ ٹولہ کی یہ بھول ہے کہ وہ کمیٹیوں کے کھیل میں الجھا کر ہمیں اپنے اصل مقاصد سے ہٹا سکتے ہیں ۔ عوام پر عزم ہیں کہ وہ عام انتخابات کی تاریخ لئے بغیر واپس نہیں آئیں گے۔ انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں پارٹی سے وابستگی رکھنے والوں کے علاوہ عام عوام کی کثیر تعداد بھی شریک ہیں ،یہ لوگ اپنے بچوں کے مستقبل کے لئے عوام کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ ہیں اور اسی وجہ سے حکمرانوں کی راتوں کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں