سپریم کورٹ

آئی جی پنجاب نے عمران خان پر حملے کے اندراجِ مقدمہ کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی

لاہور ( گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان پر حملے کے حوالے سے ایف آئی آر درج کرنے کے حکم پر عملدرآمد کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی گی۔

انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس فیصل شاہکار نے عمران خان پر لانگ مارچ کے دوران حملے کا مقدمہ درج کرنے کی رپورٹ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جمع کروائی ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عدالت عظمیٰ کے حکم کی روشنی میں عمران خان پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ قاتلانہ حملے کے مقدمے میں اقدام قتل دفعہ 302، 324 کے ساتھ دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ مقدمہ وزیر آباد کے سٹی پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے آئی جی پنجاب کو 24گھنٹوں میں عمران خان پر حملے کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے اندراج کی رپورٹ طلب کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں