فیاض الحسن چوہان

اصلی مجرموں کیخلاف ایف آئی آر کے اندراج تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے’فیاض الحسن چوہان

لاہور (گلف آن لائن) ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں فائرنگ کے واقعے کی ایف آئی آر کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت اصلی مجرموں کو بچانا چاہتی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پوری تحریک انصاف اس جعلی ایف آئی آر کو بالکل مسترد کرتی ہے، جعلی امپورٹڈ حکومت اور جعلی ایف آئی آر دونوں نا منظور ہیں،تھانیدار کی مدعیت میں حملے کا مقدمہ ہوائی فائرنگ قرار دے کر درج کر دیا گیا، یہ قانون کے ساتھ مزاق ہے، عوام کو اصلی مجرم چاہیں۔

کیا ظلم ہے کہ مجرموں کے ایف آئی آر میں نام نہیں ڈالے گئے۔ فیاض الحسن نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت اصلی مجرموں کو نہیں چھپا سکتی جو نہیں ہونے دیں گے ، جب تک اصلی مجرموں کے خلاف ایف آئی آر نہیں کاٹی جاتی ہم سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں