اسد عمر

امپورٹڈ حکومت کو گھسیٹنے کیلئے ملک کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے،اسد عمر

سمندری (گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں ماحول بنا ہوا ہے اور عوام الیکشن چاہتے ہیں۔لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہاکہ الیکشن نہ ہونے کی وجہ سے ملک کا بے تحاشا نقصان ہو رہا ہے، امپورٹڈ حکومت کا ناکام تجربہ تھا۔انہوںنے کہاکہ اس حکومت کو گھسیٹنے کیلئے ملک کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے، اس وقت ملک میں ماحول بنا ہوا ہے اور عوام الیکشن چاہتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ اس وقت ملک دلدل میں پھنس رہا ہے، مہنگائی عروج پر ہے، یہ کہہ کر آئے تھے مہنگائی ختم کریں گے تاہم یہ چاہتے ہیں کہ عوام ہی ختم ہو جائیں۔اسد عمر نے کہاکہ بوائی ہورہی لیکن حکومت گندم کی سپورٹ پرائس کا فیصلہ نہیں کر پائی، آدھا نومبر آ گیا لیکن گنے کا ریٹ نہیں جاری ہوا، 150 والا ڈیزل کسان کو 240 میں بھی نہیں مل رہا، حکومت کے پاس عوام کے لیے فیصلے کرنے کا بھی وقت نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں