نامور اداکارہ میرا

بالی ووڈ میں پاکستانی اداکاروں کے داخلے کی راہ میں نے ہموار کی’ میرا

لاہور (شوبز ڈیسک)نامور اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ میں بر ملا کہتی ہوں کہ بالی ووڈ میں پاکستانی اداکاروں کے داخلے کی راہ میں نے ہموار کی ، میں نے اپنے فن کے ذریعے فلم انڈسٹری کی خدمت کی ہے اور مجھے اس کے لئے کسی سے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں۔

ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ میں نے 10سال کی عمر میں پہلا ٹی وی کمرشل کیا تھا اور اس کے بعد کامیابیوں کا نہ رکنے والا سفر شروع ہو گیا جو آج بھی جاری ہے ۔ میں نے بالی ووڈ میں پاکستانی اداکاروں کے داخلے کی راہ ہموار کی اگر کوئی بغض میں اس سے انکار کرنا چاہے تو میںکچھ نہیں کر سکتی ۔

انہوں نے کہاکہ میں ہمیشہ سچ بولتی ہوں اور جھوٹ سے سخت نفرت ہے ، میں سچی اور کھری باتیں کرتی ہوں اور ہمارے معاشرے میں اس کا سچی اور کھری بات سننے کا رواج نہیں اس لئے اسے مذاق سمجھا جاتاہے ۔ میرا نے کہا کہ میں نے پہلے بھی اپنے فن کے ذریعے فلم انڈسٹری کی خدمت کی ہے اور اس کی ترقی اور بہتری کے لئے جب بھی اور جہاں بھی میری خدمات درکار ہوں گی میں ہر وقت حاضر ہوں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں