کوئی شادی کی آفر کرتا ہے تو کہتی ہوں بس 2 منٹ میں آئی، آمنہ الیاس

کراچی (نمائندہ خصوصی)پاکستان فلم انڈسٹری کی اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس کا کہنا ہے کہ مجھے کوئی شادی کی آفر کرتا ہے تو کہتی ہوں بس دو منٹ میں آئی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ کالج میں باسکٹ بال اور ہاکی کھیلی ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سیاست میں آنے سے متعلق سوال پر آمنہ الیاس کا کہنا تھا سیاست میں آئی تو اپنی پارٹی بناؤں گی۔شادی کے سوال پر ماڈل و اداکارہ کا کہنا تھا شادی کے رشتے آتے ہیں میں گما دیتی ہوں، کوئی شادی کی آفر کرتا ہے تو کہتی ہوں 2 منٹ میں آئی۔خود کو ملنے والے ایوارڈ سے متعلق آمنہ الیاس کا کہنا تھا مجھے ایوارڈ اس وقت ملا جب میں نے کچھ کیا ہی نہیں تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں