صنم جنگ

صنم جنگ نئے ڈرامے میں موٹی لڑکی کا کردار کریں گی

لاہور(گلف آن لائن)معروف اداکارہ صنم جنگ کو بہت جلد نئے ڈرامہ سیریل ”مونا پیاری ”میں دیکھا جاسکے گا جس میں وہ ایک موٹی لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں۔ڈرامہ سیریل کے مرکزی کرداروں میں صنم جنگ اور عدیل حسین شامل ہیں۔”پیاری مونا ”میں مونا کا کردار ایک ایسی موٹی لڑکی کا ہے جسے مسلسل مشکلات اور طعنوں کا سامنا صرف اس لیے کرنا پڑتا ہے کہ وہ معاشرے کے وضع کردہ خوبصورتی کے روایتی معیار پر پورا نہیں اترتی۔اس ڈرامہ سیریل میں خصوصا ان لوگوں کی جانب بھی توجہ مرکوز کی گئی ہے جو اپنے موٹے جسم سے شرم محسوس کرتے ہیں اور پرکشش نظر آنے کے لیے وزن کم کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

صنم جنگ نے انسٹاگرام پر ”پیاری مونا ”کا پہلا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مونا کا کردار ادا کرنا نہ صرف کافی چیلنجنگ اور اس لیے بھی اہم تھا کہ ہماری انڈسٹری میں بہت سخت معیارات ہیں کہ عورت کو کیسا نظر آنا چاہیے خاص طور پر جب وہ مرکزی کردار میں ہو۔انہوں نے کہا ہمارے معاشرے میں خواتین کو کتنی موٹی ہو گئی ہو جیسے غیر مہذب تبصروں کا نشانہ بنایا جاتا ہے جو ذہنی طور پر بہت تکلیف دہ ہے، یہ کردار ادا کرنا ایک شعوری فیصلہ تھا کیونکہ ایک اداکار کے طور پر ہماری کچھ سماجی ذمہ داری بھی ہے۔اس ٹریلر میں تمام موٹے لوگوں کو بااختیار محسوس کرانے کے لیے صنم جنگ مونا کے کردار کو بڑی مہارت سے پیش کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں