حافظ سعد حسین رضوی

لبیک یا رسول اللہ ۖ کا نعرہ دین دشمنوں کے دلوں پر دھاک بٹھاتا ہے’حافظ سعد حسین رضوی

لاہو ر(گلف آن لائن) تحریک لبیک پاکستان کے امیر حافظ سعد حسین رضوی نے علامہ حافظ خادم حسین رضوی کی دوسری برسی کی تقریبات میں ملک بھر اور دیگر ممالک سے شرکت کرنے والے لاکھوں کارکنان اور عاشقان مصطفی ۖ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اپنی آخری سانس تک نظام مصطفیۖ اور غلام مصطفی ۖ کے اعزاز کا تحفظ کرنا ہے۔

انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ نبی رحمت اللعالمین ۖ ہماری پہچان ہیں اور لبیک یا رسول اللہ ۖ کا نعرہ دین دشمنوں کے دلوں پر دھاک بٹھاتا ہے۔حافظ سعد حسین رضوی نے کہا کہ کارکنوں نے ملک کے کونے کونے سے شرکت کی اور لاکھوں بوجہ شرکت نہ کرسکے، بے سروساماں ہمارے مہمانوں نے شرکت کرکے ہمیں عزت سے نوازا۔انہوں نے خصوصی طور پر میڈیا کا عرس تقریبات کی کوریج پر شکریہ ادا کیا ساتھ ہی انہوں نے کانفرنس کے جملہ انتظامات کرنے والے تحریک کے عہدیداروں اور کارکنوں کو خصوصی طور پر خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے عرس کے تین روز تک انتھک اور بے لوث خدمات پیش کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں