لاہور ہائیکورٹ

عمران خان کی توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی فیصلے کیخلاف درخواست پر فل بینچ تشکیل

لاہور ( گلف آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان کی توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی فیصلے کے خلاف درخواست پر فل بینچ تشکیل دے دیا۔تین رکنی فل بینچ کی سربراہی چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی کریں گے جبکہ بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی شامل ہیں۔

این اے 95 کے ووٹر جابر عباس نے اظہر صدیق ایڈوکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کر رکھی ہے۔درخواست گزار کے مطابق الیکشن کمیشن عدالت نہیں اور کسی کو نااہل کرنے کا اس کے پاس اختیار نہیں ہے اس لیے عدالت الیکشن کمیشن کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی نے درخواست گزار کی معاملے پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے لارجر بینچ کی سفارش کے ساتھ فائل چیف جسٹس کو بھجوا ئی تھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں