کین ولیمسن

شاہین آفریدی کا یارکر مچل سٹارک سے زیادہ خطرناک ہے،کین ولیمسن

ویلنگٹن (گلف آن لائن) نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی بالر کا یارکر مچل سٹارک سے زیادہ خطرناک ہے۔کرکٹ کی دنیا کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کین ولیمسن کی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں انہوں نیوزی لینڈ کے کپتان نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے پاکستانی فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی کی تعریف کی۔32سالہ ولیمسن کو آسٹریلوی مچل سٹارک اور شاہین شاہ کے یارکر میں سے ایک بالر کی ڈیلیوری لینے کو کہا گیا، انہوں نے اس سوال پر غور کیا اور کہا کہ دونوں گیند بازوں کے یارکرز بالکل ایک جیسے ہیں۔

بعد ازاں نیوزی لینڈ کے کپتان نے شاہین شاہ آفریدی کو مچل سٹارک پر ترجیح دیدی اور کہا کہ ان کا یارکر خطرناک ہے۔خیال رہے کہ شاہین شاہ آفریدی اور مچل سٹارک اپنی تیز اور سوئنگ بالنگ کی وجہ سے کرکٹ کی دنیا میں کافی مشہور ہیں جبکہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھی پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی اور سکوپ شاٹ کھیلنے کی کوشش میں ولیمسن ہی شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں