اشرف بھٹی

موجودہ حالات میں اسٹیٹ بینک شرح سود کو سنگل ڈیجٹ میں لائے ‘ اشرف بھٹی

لاہور( گلف آن لائن)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات میں اسٹیٹ بینک کو شرح سود میں کمی کرنی چاہیے اور اسے سنگل ڈیجٹ میں لایا جائے ۔اپنے بیان میں اشرف بھٹی نے کہاکہ ملک میں کاروبار کے جو حالات ہیں ایسے میں سرمائے کی قلت پائی جاتی ہے ۔ پاکستان میں شرح سود جس بلند شرح پرہے اس پر کوئی بھی شخص بینک سے قرض لے کر کاروبار میں سرمایہ کاری نہیں کرتا بلکہ سرمایہ کارکاروبار سے پیسے نکال کر بینکوں میں رکھوا دیتے ہیں جس سے معاشی سر گرمیاں بری طرح متاثر ہوتی ہیں۔

اشرف بھٹی نے کہا کہ اگر معاشی سر گرمیوں کو فروغ دینا ہے تو شرح سود میں کمی کی جائے تاکہ سرمائے کی قلت ختم ہونے سے مختلف طرح کے کاروبار عروج حاصل کر سکیں جس سے نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ حکومت کو بھی محصولات کی مد میں آمدن حاصل ہوگی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں