سندھ ہائی کورٹ

بینک میں پیسوں کے خورد برد کیس میں کیشئر 23 سال بعد بری

کراچی(گلف آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے نجی بینک میں خورد برد اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے سے متعلق سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزم کو بری کردیا۔بدھ کوسندھ کے ہائی کورٹ میں جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے نجی بینک میں خورد برد اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے سے متعلق سزا کیخلاف ملزم کی اپیل پر فیصلہ سنادیا۔استغاثہ الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ عدالت نے اپیل منظور کرتے ہوئے بینک کے کیشئر کامران مرزا کو باعزت بری کردیا۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزم پر الزامات ثابت نہیں ہوتے ، اسے باعزت بری کیا جاتا ہے۔بینک کیشئر پر 1999 میں 63 لاکھ روپے خوردبرد کرنے کا الزام تھا۔ ملزم کے وکیل نے موقف دیا تھا کہ ایف آئی اے کے الزامات میں تضاد ہے۔ ٹرائل کورٹ نے انہی الزامات پر شریک ملزم کو بری کردیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں