چودھری پرویز الٰہی

صحت مند زندگی کے اصولوں کو اپنا کر ایڈز سے محفوظ رہا جاسکتا ہے’چودھری پرویز الٰہی

لاہور (گلف آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ایڈز جیسے مہلک مرض سے بچا کیلئے احتیاط بے حد ضروری ہے اور صحت مند زندگی کے اصولوں کو اپنا کر ایڈز سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

انہوں نے ایچ آئی وی (ایڈز)سے بچا ئوکے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے۔ ایڈز کی روک تھام کیلئے حکومت کے ساتھ سول سوسائٹی اور سماجی تنظیموں کو موثر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، عوام میں ایڈز سے بچایو کی احتیاطی تدابیر اور شعور بیدار کرنے کے لئے موثر آگاہی مہم کی اہمیت اپنی جگہ مسلمہ ہے، پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کیساتھ سوشل میڈیا پر بھی آگاہی مہم چلانا وقت کا تقاضا ہے۔چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ایڈز سے بچائو کیلئے جامع حکمت عملی اختیار کی ہے ، ایڈز کے حوالے سے مفت مشاورت، تشخیص اور علاج کے لیے مراکز کام کر رہے ہیں۔

پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے تحت مریضوں کو مفت ادویات اور ٹیسٹوں کی سہولت میسر ہے، ایڈز میں مبتلا لوگوں کو حقارت کی نگاہ سے نہیں دیکھنا چہایے ، نفرت ایڈز سے کریں، مریض سے نہیں۔انہوں نے کہا کہ ایڈز کے مریض آپ کی خصوصی توجہ اور محبت کے طلبگار ہیں، متعلقہ محکمے ایچ آئی وی کے خاتمے کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں