فیاض الحسن چوہان

تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات میں13رنگی پارٹی کا صفایا کر دیا’ فیاض الحسن چوہان

لاہور( گلف آن لائن)ترجمان وزیر اعلی پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات میں جس طرح 13رنگی پارٹی کا صفایا کیا ہے ایسے ہی قومی انتخابات میں کرے گی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ این آر او لینے والوں کو تب پتا چلے گا جب عوام ان کا ووٹ کی بجائے جوتوں سے سواگت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ کرپٹ مافیا ایڑھی چوٹی کا زور لگا لے، قومی انتخابات سے راہ فرار اختیار نہیں کر سکتے۔جنھوں نے پاکستان کو ترقی کی جانب گامزن کرنا تھا وہ تنزلی کے طرف لے گئے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ مہنگائی کے خلاف مارچ کرنے والوں کے دور میں مہنگائی کئی گنا بڑھ چکی ہے ۔ملک اس وقت سنگین معاشی بحران کا شکار ہے، عمران خان قوم کی واحد امید ہیں۔ ملک کو تمام بحرانوں سے نکالنے کا واحد حل فوری اور صاف و شفاف انتخابات ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں