بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی نے عوام کے حقوق غضب کرنیوالوں کیخلاف جدوجہد کی ہے،بلاول بھٹو

کراچی(گلف آن لائن)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی نے عوام کے حقوق غضب کرنے والوں کے خلاف جدوجہد کی ہے، محکمہ انسانی حقوق سندھ غریب لوگوں کو قانونی امداد فراہم کر رہا ہے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے انسانی حقوق کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ انسانی حقوق کے متعلق ہمارا عزم غیر متزلزل ہے، پیپلز پارٹی نے عوام کے حقوق غضب کرنے والوں کے خلاف جدوجہد کی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ سندھ میں ہماری حکومت نے انسانی حقوق سے گہری وابستگی کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے پسماندہ طبقات کے حقوق کیلئے پالیسی فریم ورک تیار کیا ہے، محکمہ انسانی حقوق سندھ غریب لوگوں کو قانونی امداد فراہم کر رہا ہے، انسانی حقوق پارٹی کا سنگ بنیاد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں