بلاول بھٹو

بلاول بھٹو جی77 کے اجلاس کی صدارت کیلئے آئندہ ہفتے امریکا جائیں گے

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری رواں ہفتے امریکا کا دورہ کریں گے اور گروپ 77(جی77)کے وزارتی اجلاس کی صدارت کریں گے،سفارتی ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی بدھ کی رات امریکا روانگی کا امکان ہے،

بلاول بھٹو زرداری اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں ہونے والی تقریبات میں شرکت کریں گے، وزیر خارجہ 15اور 16دسمبر کو گروپ77کے وزارتی اجلاس کی صدارت کریں گے،خیال رہے کہ گروپ 77ترقی پذیر ممالک کی تنظیم ہے جس کے 134ممالک ممبر ہیں، اس وقت گروپ 77کی سربراہی پاکستان کے پاس ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں