ڈاکٹر عارف علوی

چمن میں شہری آبادی پر افغان بارڈر فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کا واقعہ، صدر مملکت کی مذمت

اسلام آباد(گلف آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چمن میں شہری آبادی پر افغان بارڈر فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی،اپنے مذمتی بیان میں صدر مملکت نے مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کی ضرورت پر زور دیا اور امید ظاہر کی کہ واقعے میں ملوث افراد کیخلاف افغان حکومت سخت کارروائی کرے گی،

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے سکیورٹی انتظامات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بارڈر کے دونوں اطراف شہری آبادی کا تحفظ کرنا دونوں ممالک کی ذمے داری ہے،صدر مملکت نے واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے اظہارِ افسوس اور زخمیوں کیلئے جلد صحتیابی کی دعا کی جبکہ اہل خانہ سے اظہارِ ہمدردی بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں