زمین ڈاٹ کام

زمین ڈاٹ کام کا لاہورمیں کامیاب پراپرٹی سیلزایونٹ کا انعقاد،شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

لاہور ( گلف آن لائن) پاکستان کے موثر ترین رئیل اسٹیٹ ادارے زمین ڈاٹ کام کی جانب سے لاہور کے نجی ہوٹل میں پراپرٹی سیلز ایونٹ کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ایونٹ میں 39 سے زائد سرمایہ کاری کے منصوبے بھی پیش کیے گۓ۔ لاہور کے نجی ہوٹل میں منعقد ہونے والے اس ایونٹ میں بیچ ریزورٹ باے آئیکون ، سوئس مال، ۱۰۱ بائی آئیکون، جناح اسکوائر ریزیڈنشل اپارٹمنٹس، زمین اوپل، زمین قواڈرینگل، زمین آرم،ستارا سیرین ٹاور، گلبرگ سٹی سینٹر سمیت دیگر کئی رئیل اسٹیٹ کے بہترین منصوبے پیش کئے گئے تھے۔ واضح رہے کہ ایونٹ میں پیش کردہ منصوبوں کے مارکیٹنگ اورسیلز کے حقوق صرف زمین ڈاٹ کام کو حاصل ہیں.پراپرٹی سیلز ایونٹ کے شرکاء کو بہترین ڈیلز اور ڈسکاونٹس بھی دیے گئے۔

ایونٹ میں زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سیلز(لاہور) چوہدری لئیق افتخار،ڈائریکٹرز پراجیکٹ سیلزلاہورباسل حفیظ،علی ریحان سمیت دیگراہم عہدیداران نے شرکت کی

‎ زمین ڈاٹ کام کے سینئرڈائریکٹرسیلز(لاہور) چوہدری لئیق افتخار کا کہنا تھا کہ زمین ڈاٹ کام نے پاکستان کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں نئے رحجانات متعارف کروائے ہیں جس سےانڈسٹری کو فائدہ ہوا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہم اس ایونٹ سے رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں قابل اعتماد اور منافع بخش سرمایہ کاری کےمواقع سامنے لاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں