فیاض الحسن چوہان

پنجاب اسمبلی کا جب کوئی اجلاس چل رہا ہو تو اعتماد کے ووٹ کیلئے اجلاس نہیں بلایا جاسکتا’فیاض الحسن چوہان

لاہور ( نمائندہ خصوصی)ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے گورنر پنجاب کی طرف سے اعتماد کے ووٹ کے لئے اجلاس بلانے کے حوالے سے اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت پنجاب اسمبلی کے دو اجلاس چل رہے ہیں،پنجاب اسمبلی کا اکتالیسواں اجلاس حمزہ شہباز نے ایوان اقبال میں بلایا تھا اور وہ اکتالیسواں اجلاس ابھی تک چل رہا ہے جو غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی نہیں ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی کا بیالیسواں اجلاس اسپیکر پنجاب اسمبلی کے تحت چل رہا ہے اور گورنر پنجاب نے جو تیسرا اجلاس بلایا ہے وہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔ پنجاب اسمبلی کا جب کوئی اجلاس چل رہا ہو تو اعتماد کے ووٹ کے لئے اجلاس نہیں بلایا جاسکتا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت غیر آئینی اقدام کا سہارا لیکر اپنے کرپٹ زدہ اقتدار کو طول دینا چاہتی ہے۔نا اہل ٹولے نے ملک کو ڈبو دیا ہے اور عوام کی روح تک کو قبض کر لیا ہے۔ نا لائق اور نکھٹو حکومت نوشتہ دیوار کو پڑھے اور فوری الیکشن کروائے۔ انکا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد پر قانون کے مطابق ووٹنگ کرائی جائے گی اور تحریک عدم اعتماد میں بھی ان کونہ کی کھانی پڑے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں