خواجہ سعد رفیق

الیکشن وقت پر ہونگے، کسی کو این آر او نہیں ملے گا،خواجہ سعد رفیق

لاہور (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر و رہنما مسلم لیگ(ن)خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ گورنر ہاﺅس کے باہر چند سو افراد کا ناکام اجتماع کرنیوالو تم جتنی چاہے غلیظ زبان بول لو، این آر او نہیں ملے گا،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سعد رفیق نے لکھا کہ الیکشن وقت پر ہوں گے،

جرائم کا حساب کتاب ہوگا، چالاکیاں، شعبدہ بازیاں، بدزبانیاں کام نہیں آئیں گی،وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن وقت پر ہوں گے، کسی کو این آر او نہیں ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں