اسد عمر

گورنر پنجاب کے غیر آئینی احکامات کا منطقی انجام ردی کی ٹوکری ہے، اسد عمر

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسدعمر نے کہاہے کہ گورنر پنجاب کے غیر آئینی احکامات کا منطقی انجام صرف ردی کی ٹوکری ہے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسدعمر نے کہا کہ جب سے سازش کے تحت عدم اعتماد تحریک آئی ہے ، زرمبادلہ کے ذخائر میں 10.3ارب ڈالر کی کمی ہوئی ہےاور صرف 8ماہ میں 2تہائی ذخائر ختم ہوچکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں