رضا ربانی

آئندہ انتخابات سے متعلق فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی، رضا ربانی

سکھر(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات اکیلے لڑنا ہیں یا پی ڈی ایم کے ساتھ یہ فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی،سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ 27دسمبر ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، اگر بےنظیر زندہ ہوتیں تو ملک کی یہ صورتحال نہ ہوتی جو آج ہے، بےنظیر بھٹو نے کراچی تا خیبر اور لاہور تا کوئٹہ قوم کو یکجا کیا،

انہوں نے کبھی تقسیم کی سیاست نہیں کی اور ہمیشہ ملک کے تمام طبقات کو ساتھ لے کر چلیں،رضا ربانی نے کہا کہ آج ایک بار پھر ملک میں دہشتگردی سر اٹھا رہی ہے، بےنظیر بھٹو کی پالیسی کی آج ملک و قوم کو ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کے مودی کے خلاف بیان کو پوری دنیا میں پذیرائی ملی، مودی نے بھارت میں مسلم اقلیت کے قتل عام کی پالیسی اپنائی ہوئی ہے،ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی شرائط کوئی نئی بات نہیں، بین الاقوامی مالیاتی سامراج نے ہمیشہ ترقی پذیر ممالک کو غلام بنا کر رکھنے کی کوشش کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں