وزیراعظم شہبازشریف

ایم این اے محمد اشرف کی گرفتاری، وزیر اعظم کی شدید مذمت

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم شہبازشریف نے مسلم لیگ (ن)کے ایم این اے محمد اشرف کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساہیوال سے رکن قومی اسمبلی محمد اشرف کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے ، ایک بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کے کہنے پر اینٹی کرپشن پنجاب کو سیاسی انتقام کے لئے استعمال کیاجارہا ہے،

پی ٹی آئی آج بھی بد ترین سیاسی انتقام کی اپنی منفی روش پر کاربند ہے، چار سال آپ یہ سب کرکے دیکھ چکے ہیں سیاسی انتقام کا ملک اور عوام کو ناقابل تلافی نقصان ہوا نیب، ایف آئی اے کی طرح اب اینٹی کرپشن پنجاب کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کرنا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، انہوں نے کہا کہ سیاسی انتقام سے مخالفین کو دھمکانے کے بجائے عوامی مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے گرفتار رکن قومی اسمبلی محمد اشرف سے یک جہتی کا اظہار بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں