وفاقی وزیرقانون نے ٹیکنو کریٹ سیٹ اپ کوغیر آئینی قرار دیدیا

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ٹیکنو کریٹ سیٹ اپ کو غیر آئینی قرار دے دیا ۔جمعہ کو نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ آئین میں ٹیکنو کریٹ حکومت کی کوئی گنجائش نہیں ، آئین میں واضح ہے ،اگروقت سے پہلے اسمبلیاں تحلیل ہو جاتی ہے تو 90 روز میں الیکشن ہوں گے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ کسی کی خواہش اور سوچ پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی، ملک کی معیشت کے لئے آئین کے اندر رہ کر اقدامات اٹھائے جا سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے ٹیکنوکریٹ سیٹ اپ کو ماورائے آئین قرار دے کر اس ممکنہ قدم کی بھرپور مزاحمت کا اعلان کررکھا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں