پاکستان ریلویز

پاکستان ریلویز کو سیلاب کے باعث اربوں روپے کا مالی نقصان اٹھانا پڑا

لاہور ( گلف آن لائن) رواں برس پاکستان ریلویز کو صرف سیلاب کے باعث اربوں روپے کا مالی نقصان اٹھانا پڑا جبکہ مختلف ٹرین حادثات میں چار افراد لقمہ اجل بنے کیونکہ پیسنجر سیفٹی کے اعتبارسے خاطر خواہ بہتری نظرآئی۔تفصیلات کے مطابق رواں سال کو پاکستان ریلوے کیلئے پیسنجرسیفٹی کے حوالے سے مثالی تو قرار نہیں دیا جاسکتا البتہ کارکردگی کافی اچھی رہی اور پیسنجر اور مال گاڑیوں کے چھوٹے بڑے 53 حادثات ہوئے، جن میں چار افراد جان کی بازی ہارگئے۔مالی اعتبارسے سال 2022ء کو پاکستان ریلویز کیلئے بدقسمت سال کہا جائے، تو بے جا نہ ہوگا۔

ترجمان ریلویز کے مطابق سیلاب کی وجہ سے انفراسٹرکچر کی تباہی کی صورت میں ادارے کو کئی سو ارب کا نقصان ہوا۔ترجمان ریلویز کا کہنا ہے کہ دو ماہ ٹرین آپریشن کی بندش سے ہونے والا مالی نقصان الگ ہے جبکہ بلوچستان میں ٹرین آپریشن ابھی تک مکمل بحال نہیں ہوسکا۔وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق ادارے کی مالی حالت بہتر کرنے کیلئے کوشاں ہیں اورحال ہی میں چائنہ سے 46نئی اسٹیٹ آف دی آرٹ کوچز لاہور پہنچ چکی ہیں۔ ایم ایل ون پر کام شروع کرانے کی بھی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں