سینیٹر اعجاز چوہدری

پاکستا نی قوم کسی غیر آئینی اور غیر جمہوری اقدام کو قبول نہیں کرے گی’سینیٹر اعجاز چوہدری

لاہور(گلف آ ن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر سینیٹراعجاز احمد چوہدہدی نے کہاہے کہ پاکستا نی قوم کسی غیر آئینی اور غیر جمہوری اقدام کو قبول نہیں کرے گی،پی ڈی ایم حکومت اوران کے سہولت کار چیئرمین عمران خان کے خلاف منصوبہ سازی کررہی ہیں اگر کوئی حرکت کی گئی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا،عمران خان کے خلاف بڑھنے والا ہر ہاتھ توڑ دیں گے،پی ڈی ایم کے چلے ہوئے کارتوسوں نے ملک کو تباہ کردیا۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ عمران خان پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں جب بھی انتخابات ہوں گے تحریک انصاف تاریخی کامیابی حاصل کرے گی، کئی دہائیوں سے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کسی نہ کسی صورت میں اقتدار میں موجود ہیں لیکن وہ عوام کی فلاح و بہود اور ان کی زندگیوں میں خوشحالی لانے کیلئے کوئی پالیسی نہیں دے سکیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی والے تیار رہیں عمران خان اب سندھ بھی آرہا ہے وہاں کی غریب 75سال سے غلامی اور غریبی کی زنجیروں میں جکڑا ہوا ہے،عمران خان وہ زنجیریں توڑنا آرہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم حکومت الیکشن سے بچنے کے لئے پنجاب میں آئینی اور قانونی بحران پیدا کرنے کی کوشش میں مصروف ہے مگر انہیں ہر محاذ پر منہ کی کھانی پڑے گی حکومت سیاسی میدان میں مقابلہ کرنے کی بجائے غیر آئینی ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں جو قابل مذمت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں