آر سی ای پی

چین، آر سی ای پی معاہدے سے علاقائی معیشت کو نئی ترقی ملی

بیجنگ (نمائندہ خصوصی)
آر سی ای پی معاہدہ چین اور دوسرے رکن ممالک کے درمیان تجارتی تعاون کو ترقی کی نئی قوت فراہم کرتا ہے۔ 2022کے پہلے گیارہ ماہ میں چین اور آر سی ای پی رکن ممالک کے درمیان برآمدات و درآمدات کا کل حجم گیارہ اعشاریہ آٹھ ٹریلین یوان تک رہا ، جس میں سال بہ سال سات اعشاریہ نو فیصد کا اضافہ ہوا۔اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق چین سے آر سی ای پی کے دوسرے رکن ممالک تک برآمدات کا حجم چھ ٹریلین یوان تک رہا، جس میں سترہ اعشاریہ سات فیصد اضافہ ہوا۔ آر سی ای پی معاہدے نے چین کی بیرونی تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ایک جامع آزاد تجارتی معاہدے کےطور پر ،آر سی ای پی کے چین اور دوسرے رکن ممالک کے کاروباری اداروں کے مابین سرمایہ کاری تعاون کو وسعت دینے کےنظام کے حوالے سے سازگار ماحول اور وسیع تعاون کے لیے پلیٹ فارم بھی مہیا کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں