ریما خان

ریما خان کا شاہ رخ خان کی نئی فلم ” پٹھان ” کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

لاہور (گلف آن لائن) پاکستان کی معروف اداکارہ ریما خان نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم ” پٹھان ” کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی اداکار کے ساتھ اپنی پرانی تصاویر شیئر کر دیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ ریما خان نے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی پرانی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ” شاہ رخ خان کے ساتھ زی سینما ایوارڈز 2006 کی شاندار یادیں جو ایک بے مثال، ممتاز اور فلمی دنیا کا چمکتا ہوا ستارہ ہے ” ۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ” شاہ رخ جو آسمان کی بلندی پر پہنچ گئے ہیں، میں ان کے نئے آنے والے پراجیکٹ ” پٹھان ” کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوں۔واضح رہے کہ بھارت میں بائیکاٹ مہم کا شکار متنازع فلم ‘پٹھان’ کا ایکشن اور تھرلر سے بھرپور ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے فلم میں ایکشن ہیرو جان ابراہم بھی شاہ رْخ اور دیپکا کے ہمراہ جلوہ گر ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں