ہیری

شہزادہ ہیری کی کتاب کا مارکیٹ میں آتے ہی پہلے دن فروخت کا نیا عالمی ریکارڈ

لندن(گلف آن لائن)برطانوی شہزادہ ہیری کی کتاب اسپیئر مارکیٹ میں آنے کے پہلے ہی دن 14 لاکھ سے زائد کاپیاں فروخت ہونے کے بعد عالمی ریکارڈ قائم بنالیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق گنیز ورلڈ ریکارڈ کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ، امریکا اور کینیڈا میں شہزادہ ہیری کی متنازع سوانح حیات اسپیئر کی فروخت کے پہلے دن ہی 14 لاکھ 30 ہزار سے زائد کاپیاں فروخت ہونے کا عالمی ریکارڈ بنا لیا۔اس سے قبل سب سے زیادہ کتابیں فروخت کرنے کا یہ ریکارڈ امریکا کے سابق صدر باراک اوباما کے پاس تھا، جن کی کتاب پرومس لینڈ 2020 کی 8 لاکھ 87 ہزار کاپیاں فروخت ہوئی تھیں۔

16 زبانوں میں شائع ہونے والی یہ کتاب 10 جنوری کو مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کی گئی تھی۔متنازع سوانح حیات کی نقول کا ہسپانوی ترجمہ غلطی سے اسپین کے بازار میں آگیا تھا، جس کے بعد متعدد انکشافات سامنے آئے تھے، حالانکہ بعد میں اسپین میں اس کی کاپیاں دکانوں سے فورا ہٹالی گئیں لیکن اس وقت تک یہ کتاب میڈیا کے ہاتھ لگ چکی تھی۔اسی وجہ ہے کہ شہزاہ ہیری کی کتاب خریدنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد نے دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں