ایاز صادق

مریم کو چیف آرگنائزر بنانے کا میاں صاحب کا فیصلہ سرآنکھوں پر ہے،ایاز صادق

لندن(گلف آن لائن )مسلم لیگ (ن) کے رہنما ایاز صادق نے کہا ہے کہ مریم نواز کو چیف آرگنائزر بنانے کا میاں صاحب کا فیصلہ سرآنکھوں پر ہے۔نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ایاز صادق نے کہا کہ شہباز صاحب حکومتی امورمیں مصروف ہیں اور مریم نواز کی تقرری سے تنظیم نو میں بہتر آئیگی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بھرپور تیاری سے الیکشن میں جائیں گے۔ایک سوال پر ایاز صادق نے کہا کہ عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ جلد آجانا چاہیے، میاں صاحب کوتنخواہ لینے پر نااہل کیاگیا،اس حساب سے عمران کو دو زندگیوں کے لیے نااہل کرناچاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں