ہیری

شہزادہ ہیری کی کتاب نے بارک اوباما کی کتاب کو پیچھے چھوڑ دیا

لندن (گلف آ ن لائن )برطانوی شہزادہ ہیری کی کتاب اسپیئر (Spare) نے سابق امریکی صدر بارک اوباما کی کتاب کو پیچھے چھوڑ کر نیا ریکارڈ بنا لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شائع ہونے کے پہلے ہی دن برطانوی شہزادہ ہیری کی کتاب اسپیئر کی برطانیہ، کینیڈا اور امریکا میں 14 لاکھ 3 ہزار کاپیز فروخت ہوئیں جس کے بعد یہ اب تک کی سب سے تیزی سے فروخت ہونے والی غیر افسانوی کتاب بن گئی ۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق اس سے قبل یہ ریکارڈ امریکا کے سابق صدر بارک اوباما کی کتاب آ پرومسڈ لینڈ (A Promised Land) کو حاصل تھا جو 2020 میں شائع ہوئی تھی اور پہلے ہی دن اس کتاب کی 8 لاکھ 87 ہزار کاپیاں فروخت ہوئی تھیں۔شہزادہ ہیری کی کتاب کے کچھ اقتباسات شائع ہونے سے پہلے منظرِ عام پر آ گئے تھے تاہم پھر بھی کتاب کی ریکارڈ فروخت پر حیرانی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں