آئی ایم ایف

آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد،ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں اضافہ کردیا گیا

اسلام آباد (گلف آ ن لائن)آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا معاملہ ،آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد،ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں اضافہ کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی میں 2روپے 50 کا اضافہ کیا گیا،ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی کی شرح بڑھ کر35 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول کے فی لیٹر پر ڈسٹری بیوٹر مارجن میں ایک روپے کا اضافہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق پیٹرول پر ڈسٹری بیوٹر مارجن 5 سے بڑھا کر 6 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ،پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی 50 روپے فی لیٹر کی سطح پر برقرار ہے،ہائی اسپیڈ ڈیزل اور پیٹرول پر سیلز ٹیکس تاحال زیرو کی شرح پر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں