ہیلتھ ،ایجوکیشن

پبلک بلڈنگ سیکٹر کی 3ترقیاتی سکیموں کیلئے 8ارب 81کروڑ 9لاکھ73 ہزار روپے کی منظوری

لاہور(گلف آن لائن )پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2022-23کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے41ویں اجلاس میں پبلک بلڈنگ سیکٹر کی 3ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 8ارب 81کروڑ 9لاکھ73 ہزار روپے کی منظوری دی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ ڈاکٹر واصف خورشید نے کی۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی.

ان میں ضلع اوکاڑہ کی تحصیل دیپالپور میں جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کیلئے 1 ارب 77 کروڑ 81 لاکھ 41 ہزار روپے،ضلع ہیڈ کوارٹر مظفرگڑھ میں جوڈیشل کمپلیکس (کورٹ بلاک)کی تعمیر کیلئے 2 ارب 32 کروڑ 28 لاکھ 82 ہزار روپے اور تلہ گنگ میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے قیام کیلئے 4 ارب 70 کروڑ 99 لاکھ 50 ہزار روپے شامل ہیں۔اجلاس میں صوبائی سیکرٹریی پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر سہیل انور چوہدری سمیت صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں