ڈاکٹر شاہد صد یق

عوام کی امیدوں کا محور صرف اور صرف عمران خان ہیں’ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ عوام کی امیدوں کا محور صرف اور صرف عمران خان ہیں،عمران خان بہت جلد دوبارہ وزیر اعظم ہوںگے اور پاکستان میں پھر ترقی و خوشحالی کے سفر کا آغاز ہو گا،عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی یقینی ہے پی ڈی ایم جو مرضی کرے شکست اس کا مقدر بن چکی ہے۔

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ ہ تحریک انصاف نے اپنے دور اقتدار کے دوران وطن عزیز کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا تھا تاہم رجیم چینج کے گھنائونے کھیل نے ملک کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہیں جس کا خمیازہ آج پورا ملک اور عوام بھگت رہے ہیں ، امپورٹڈ حکومت نے معیشت کو تبادہ و برباد کر دیا ہے اور آج قومی خزانہ خالی ہے ، کاروبار بند ہیں ، صنعتیں بند ہیں اور سردیوں میں بھی اس حکومت کی ناقص پالسیوں کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کا عذاب عوام پر مسلط ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے خاطر خواہ اقدامات اٹھائے تھے اور اشیا ئے خورونوش کی قیمتوں میں استحکام تھا لیکن آج مہنگائی اس قدر بڑھ گئی ہے کہ عوام کے پاس دو وقت کی روٹی کھانے کیلئے نوالہ تک نہیں ہے اور پی ڈی ایم کا چور ٹولہ خواب خرگوش میں مگن ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں