امریکہ

امریکا کا پاکستان اور بھارت کو مذاکرات سے مسائل حل کرنے کا مشورہ

واشنگٹن (گلف آن لائن ) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو مذاکرات سے مسائل حل کرنے چاہئیں، دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں پاکستان میں بجلی کے شٹ ڈاون کے حوالے سے آگاہ ہیں، پاکستان نے اگر کسی قسم کا تعاون چاہا تو ضرور فراہم کریں گے،

پاکستان امریکا کا اہم شراکت دار ہے، پاکستان کیساتھ مضبوط تعلقات کا اظہار کیا ہے، پاکستان میں منتخب ہونے والی کسی بھی سیاسی جماعت سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، ہم حکومتوں سے ان کی پالیسیوں کے مطابق روابط رکھتے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے واشنگٹن میں نیوز بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارا اہم شراکت دار، ہمارے مفادات مشترکہ ہیں لہذا پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کرنے کا مشورہ دیتے ہیں، پاکستان اور بھارت میں مذاکرات کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن و امان چاہتے ہیں، پاکستان اور بھارت کے ساتھ تعلقات کی الگ الگ نوعیت ہے، پاکستان اور بھارت کے مذاکرات دو طرفہ معاملہ ہے اس لیے پاکستان، بھارت کو تمام معاملات بات چیت سے حل کرنا ہوں گے۔نیڈ پرائس نے مزید کہا کہ امریکا پاکستان کی مدد جاری رکھے گا، پاکستان میں توانائی بحران سے آگاہ ہیں اور سلسلے میں تعاون چاہیے تو کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں