عرفی جاوید

مسلمان مجھے پہناوے اور ہندو مجھے مسلمان ہونیکی وجہ سے گھر کرائے پر نہیں دیتے، عرفی

ممبئی (گلف آن لائن) بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کے لیے ممبئی میں کرائے کے گھر کا حصول مشکل ہوگیا۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں عرفی جاوید نے بتایا کہ ممبئی میں میرے لیے کرائے کے اپارٹمنٹ کی تلاش مشکل ہوگئی کیوں کہ مسلمان مجھے میرے پہناوے اور ہندو مالکان مجھے مسلمان ہونے کی وجہ سے گھر کرائے پر نہیں دینا چاہتے۔

عرفی نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ کچھ مالکان کو سیاسی دھمکیاں ملنے کا مسئلہ ہے، ممبئی میں میرے لیے کرائے کا اپارٹمنٹ تلاش کرنا مشکل ہوگیاہے ۔ واضح رہے کہ عرفی جاوید کو اس سے قبل بھی ان کے کپڑوں کی وجہ سے ریپ اور قتل کی دھمکیاں مل چکی ہیں جب کہ بھارتی وزیر کی جانب سے عرفی کو گرفتار کرنے کا مطالبہ بھی سامنے آچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں