ایل پی جی

کھاریاں، ایل پی جی کی قیمتوں کو گراں فروشوں نے خود ہی بڑھا لیا

کھاریاں (گلف آن لائن ) ایل پی جی کی قیمتوں کو گراں فروشوں نے خود ہی بڑھا لیا۔فی۔کلو 350 روپے حبکہ گھریلو سلنڈر 32 سو روپے میں فروخت کرنے لگے۔انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی۔کھاریاں شہر اور ارد گرد دیہاتوں میں خود ساحتہ مہنگائی عروج پر ہے۔

گراں۔فروش مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں۔انہیں پوچھنے والا کوئی نہیں ناجائز منافع خوروں ۔گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کو کھلی چھٹی دیدی گئی ہے کہ وہ عوام کا خون نچوڑ لیں۔عوام بے یارو مددگار ہوچکے ہیں۔اور کسی مسیحا کی راہ تک رہے ہیں۔موجودہ حکومت کوئی ایکشن نہیں لے رہی۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں