یوکرائنی صدر

روس کے حملے روکنے کیلئے ہمیں مزید اسلحہ کی ضرورت ہے،یوکرائنی صدر

کیف (گلف آن لائن)یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز دونیسک کے شہر کوستانتینیوکا پر ہوئے روس کے میزائل حملے میں تین عام شہری ہلاک اور چودہ زخمی ہو گَئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیر کو زیلنسکی نے ٹیلی گرام پر اپنے ویڈیو پیغام میں جنگ کی تازہ صورتحال کے بارے میں بتایا۔زیلنسکی نے کہا کہ اس تازہ حملے میں روس نے سول آبادی کو نشانہ بنایا ہے جس میں ایس 300میزائل استعمال کیا گیا تھا۔

یوکرینی صدر نے مزید کہا کہ اس طرح کے حملوں کو روکنے کے لیے ہمیں مزید اسلحے کی ضرورت ہے۔صدر نے کہا کہ ہمیں طویل الفاصلہ میزائل درکار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں