عمران خان

عمران خان کا پنجاب، خیبرپختونخوا میں انتخابی امیدواروں کے نام فائنل کرنے کا فیصلہ

لاہور (گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین وسابق وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابی امیدواروں کو فائنل کرنے کا فیصلہ کر لیا، ٹکٹوں کی تقسیم پر تمام ڈویژن کے کوآرڈینیٹرز سے ملاقاتیں شروع کر دی گئیں۔بتایا گیا ہے کہ عمران خان نے ہر ڈویژن کے کوآرڈینیٹر سے امیدواروں کی ابتدائی فہرستیں لینا شروع کر دی ہیں، حلقے سے شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کا عمران خان خود انٹرویو کریں گے۔

پیر کے روز ویسٹ پنجاب ریجن کے پارلیمانی بورڈ نے چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں فیصل آباد ڈویژن اور ساہیوال ڈویژن کے صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی ابتدائی فہرستوں پر آگاہ کیا گیا۔ڈویژنل کوآرڈینیٹرز کی جانب سے ہر نشست پر 5 پارٹی رہنمائوں کے نام تجویز کیے جا رہے ہیں، ابتدائی فہرستیں مرکزی پارلیمانی بورڈز میں منظوری کے لئے پیش کی جائیں گی، مرکزی پارلیمانی بورڈ عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں ٹکٹوں کے لئے حتمی فیصلے کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں